2016-01-08
علمائے اسلام
متفرق
2363
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1264 | ربيع الآخر | 24 |
یوم وصال | 1335 | ربيع الآخر | 20 |
حضرت مولانا انوار اللہ خاں حیدر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت مولانا انور اللہ خاں ۲۴ربیع الثانی ۱۲۶۴ھ میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا عبد الحلیم رزاق فرنگی محی اور اُن کے نامور صاحبزادہ مولانا عبد الحئی سے علوم کی تحصیل کی اور مدارج کمال کو پہونچے،ساری عمر خدمت واشاعت دین میں بسر کی،۱۲۵۵ھ میں انتظام کے اُستاد مقرر ہوئے، ۱۳۳۰ھ میں محکمۂ احتساب سپرد ہوا،۱۳۳۳ھ میں فضیلت جنگ کا خطاب،ملااور وزیر اوقاف مقرر ہوئے،مولانا کی زندگی عبات وریاضت سے پُر نور تھی،درس و تدریس اور دعوت و تبلیغ کی طرف خاص توجہ تھی،قادیانیت کی شورش اور فتنہ انگیزی کے انسداد میں افادۃ الانھام’’ تالیف فرمائی،۱۳۳۵ھ میں وفات ہوئی،آپ کے حالات وخدمات میں ‘‘انور الحق’’ مفصل کتاب ہے۔انور احمدی تالیف کی ہے (دکن میں اُردو)