2016-01-27
علمائے اسلام
متفرق
1324
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1231 | | |
یوم وصال | 1303 | ربيع الآخر | 23 |
حضرت مولانا حکیم فخر الدین الہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا حکیم فخر الدین احمد الہ آباد کے مشہور مشائخ خاندان کے فرد تھے۔ ۱۲۳۱ھ میں دائرہ شاہ رفیع الزماں میں آپ کی ولادت ہوئی، لکھنؤ جاکر مولانا مفتی محمد یوسف ومولانا مفتی محمد اصغر فرنگی محلی سے علوم مروجہ کی تکمیل کی، وطن واپس ہوکر خاندانی سجادہ کو رونق دی، معرکہ علاج کرتے تھے ، حکیم بادشاہ کے لقب سے مشہور تھے، ساتھ ہی درس وتدریس اور تصنیف و کا مشغلہ بھی ر کھتے تھے۔
مولوی محمد اسماعیل دھلوی کے رسالہ تقویۃ الایمان کے رد میں ’’ازالۃ الشکوک والا بام‘‘ آپ کی عمدہ اور کامیاب تصنیف ہے۔ ۲۳ ربیع الثانی ۱۳۰۳ھ میں آپ نے وفات پائی محلہ یحییٰ پور الہ آباد میں دفن ہوئے۔
(تذکرہ کاملان رامپور)