حضرت مولانا حکیم مظفر احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ولادت
حضرت مولانا حکیم مظفر احمد رضوی بن صوفی منور حسین بن حفظ الرحمٰن بن الٰہی بخش صدیقی یکم مئی ۱۹۳۶ء کو اپنے وطن داتا گنج ضلع بدایوں شریف میں پیدا ہوئے۔ حکیم مظفر احمد کے والد ماجد بڑے پار سابزرگ تھے پنجوقتہ نمازی، جماعت سے نماز ادا فرماتے۔ صوفی منور حسین رحمہ اللہ علیہ داتا گنج میں ۹۰سال کی عمر شریف میں بروز جمعہ دن کے سو ا نو بجے ۲۳؍جمادی الآخر ۱۳۹۴ھ کو وصال فرماگئے۔
تعلیم وتربیت
مولانا حکیم مظفر احمد نے قرآن، حدیث، تفسیر، منطق وغیرہ کی تعلیم مدرسہ محمدیہ، مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں،د ارالعلوم منظرِ اسلام بریلی سے حاصل کی، اور سندِ فراغت وفضیلت ۱۹۵۲ء میں منظرِ اسلام، مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں سے حاصل کی۔ حکیم مظفر احمد نے الٰہ آباد بورڈ سے مولوی، عالم وغیرہ کے امتحانات بھی پاس کیے اور علمِ طب بھی پڑھا، تجربہ کار حکیم ہیں۔
بیعت وخلافت
حضرت مولانا حکیم مظفر احمد سلسلۂ طریقت میں تاج العلماء مولانا سید اولاد رسول محمد میاں مارہروی علیہ الرحمۃ سے بیعت ہیں، اور خلافت واجازت سلسلۂ رضویہ میں حضور مفتئ اعظم الشاہ مولانا مصطفیٰ رضا نوری بریلوی قدس سرہٗ سے حاصل ہے۔ سلسلۂ برکاتیہ میں احسن العلماء مولانا سید مصطفیٰ حیدر حسن میاں برکاتی، مارہروی مدظلہٗ (سجادہ ن شین آستانۂ قادریہ برکاتیہ مارہرہ شریف) سے اجازت حاصل ہے، نیز حملہ اور ادو وظائف کی دیگر سلاسل سے بھی اجازت حاصل ہے [1]
قلمی خدمات
مولانا حکیم مظفر احمد نے قلمی خدمات خوب انجام دی ہیں، اور وقتاً فوقتاً ماہنامہ اعلیٰ حضرت (بریلی) ماہ نامہ سنی دنیا بریلی میں مضامین بھی چھپتے رہتےہیں۔
۱۔ تذکارِ نبوی (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مقدسہ)
۲۔ حلیۂ مصطفیٰ (سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے سراپا پر)
۳۔ نورانی حکایات (کہانی وسلف کی حکایات پر)
۴۔ نوری تقریریں (اصلاحی تقریریں)
۵۔ جمالین ترجمہ جلالین (تفسیر میں)
۶۔ مفتاحِ راہِ مستقیم (حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کریمین کے جنتی ہونے کے بیان میں)
۷۔ سیفِ مظفری (وہابیوں کے اعتراضات کے جوابات)
۸۔ ہدایۃ الواہابین (وہابیوں کے گمراہ کن اعتراضات کے جوابات)
۹۔ ظفر الحق
۱۰۔ سیفِ ربانی
۱۱۔ اربعین حدیث (چالیس احادیث کی تشریح)
۱۲۔ مسئلۂ ضاد
۱۳۔ احوالِ کربلا (امامِ عالی مقام کا جامع تذکرہ)
۱۴۔ گلزار شریعت اول، دوم (مسائل وغیرہ کا بیان)
۱۵۔ جماعتِ اسلامی اپنے آئینے میں
۱۶۔ تبلیغی جماعت اپنے آئینے میں
۱۷۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
۱۸۔ محفلِ نور کے پروانے
شعر وسخن
مولانا حکیم مظفر احمد کو شاعری سے لگاؤ ہے۔ ادبی ذوق بہت عمدہ ہے جب موڈ میں آتےہیں تو اچھے اشعار کہہ جاتے ہیں۔ علمی صلاحیت بھی قابلِ قدر ہے، مظفر تخلص فرماتے ہیں نمونے کے طور پر چند اشعار مندرجہ ذیل ہیں:؎
ہے اللہ کو پیارا مدینہ نبی
|
|
ہے آنکھوں کا تار مدینہ نبی کا
|
ہے دل کا اجالا مدینہ نبی کا
|
|
ہے مکہ سے پیارا مدینہ نبی کا
|
شفا یاب ہوتے ہیں بیمار فوراً
|
|
شفا خانہ گویا مدینہ نبی کا
|
جہاں بے طلب بھیک ملتی ہے ہمدم
|
|
وہی شہر طیبہ مدینہ نبی کا
|
سکونِ دلِ مضطرب ہے مظفرؔ
|
|
مرے مصطفیٰ کا مدینہ نبی کا
|
حکیم مظفر احمد سید العلماء حضرت مولانا سید آلِ مصطفیٰ برکاتی مارہروی علیہ الرحمۃ کی شان میں کہتے ہیں:؎
نسلِ آلِ پاک سے دشمنی اچھی نہیں
راہِ آلِ مصطفیٰ سے کج روی اچھی نہیں
آیۂ تطہیہ سے جن کو طہارت ہی عیاں
ان کی نسلِ با صفا سے دشمنی اچھی نہیں
اے مظفرؔ قولِ آلِ مصطفیٰ کیا خوب ہے
ناک حُبِّ علی اور رافضی اچھی نہیں
[1] ۔ مظفر احمد قادری، حکیم: حیات صاحب البرکات ص۶۱