حضرت مولانا سید حامد جلالی ابن حضرت مخدوم سید امیر حمزہ نقوی جلالی دہلوی (رحمہما اللہ تعالیٰ ) ۲۔ ۱۳۲۱ھ/۱۹۰۴ء میں دہلی میں پیدا ہوئے حضرت مخدوم ناصر جلالی (م ۷ رمضان المبارک ۱۳۸۵ھ) آپ کے بڑے بھائی تھے ۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت مخدوم جہانیاںجہاں گشت قدس سرہ سے ملتا ہے گیارہ برس کی عمر میں مولانا قاری حافظ سید محمد ، امام عید گاہ شاہی ، دہلی سے قرآن پاک حفظ کیا بعد ازاں مدرسہ عالیہ جامع فتح پوری دہلی میں تمام علوم کی تکمیل کی مدرسہ طیبہ دہلی سے سند حکمت حاصل کی ۔ اپنے براد بزرگ کے ساتھ مل کر جماعت اخوان الصفا قائم کی متعدد جرائد (مثلاً ماہنامہ حق ، شعلہ ویکلی ، اتحاد سہ روزہ ) جاری کئے ۱۹۳۵ء میں کراچی سے ماہنامہ زبان ہند جاری کیا۔
۱۹۳۶ میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور اپنا تن من دھن تحریک پاکستان کی کامیابی کیلئے وقف کر دیا اتحاد عالم لامی کے زبر دست و اعی مجلس اتحاد عالم اسلامی کے صدر اور جمعیۃ علماء پاکستان کے سر پرست تھے ، قیام پاکستان کے بعد ماہنامہ اذان جار ی کیا اور آخرمیں ماہنامہ علم و عرفان نکالا۔
حضرت مولانا سید حامد جلالی متعدد کتن کے مصنف تھے ، تفسیر قرآن کریم اور بخاری شریف کی شرح آپ سے یاد گار ہے ، مجلس محبان علامہ اقبال کے صدر تھے، علامہ اقبال کے بارے میں کئی کتابیں سپر و قلم فرمائیں مثنوی مولانا روم کے رتقریباً حافظ تھے اور بڑے دلکش انداز میں اس کی شرح فرماتے تھے۔ حرمین طیبین کی زیارت سے مشرف ہوئے ممالک اسلامیہ کا دورہ کیا ، سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سچے محب اولیاء کرام کے پیر کارا ور امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کے فلسفے کے ولدادہ تھے۔
ماہ مئی ۱۳۹۳ھ/۱۸۷۳ء میں کراچی میں آپ کا وصال ہوا۔
(تذکرہ اکابرِاہلسنت)