حضرت مولانا خادم احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مولانا خادم احمد بن مولانامحمد مبین: جامعِ معقول و منقول،حاوئ فروع واصول،علامۂ زمانہ تھے۔اکثر علوم اپنے والد سے پڑھے اور درس و تدریس اور نشر علوم میں مشغول رہے،دو رسالہ عربی و فارسی دربارہ بحث دائرہ ہندیہ واقع شرح وقایہ تصنیف کیے اور متفرق حواشی شرح وقایہ پر لکھے اور نیز ایک رسالہ متعلق بہ بحث حاصل و محصول واقع فوائد ضیائیہ تصنیف کیا اور ۱۲؍ذی الحجہ ۱۲۷۱ھ میں وفات پائی۔’’فاضلِ عصر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)