دربھنگہ کی مشہور عربی درسگاہ مدرسہ حمیدیہ کے ناظم اعلیٰ، اور مشہور معقولی عالم، ٹونک میں سر خیل علمائے معقولات مولانا حکیم سید برکات احمد ٹونکی سے درسیات اور متقدمین فلاسفہ کی کتابیں پڑھیں، صوبہ بہار کے جامعہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ سے تدریس کی ابتداء کی، استاذ حدیث مقرر ہوئے، پھر مدرسہ حمیدیہ کے صدر مدرس ہوئے، درس نظامی کے تمام فنون میں دستگاہ ہے، علوم عقلیہ کے درس میں مشکل سے مشکل مضامین کو سہل انداز میں پڑھا کر سمجھادینا وصف خاص تھا، اب یہ سلسلۂ درس ضعیفی کے سبب سے ترک کردیا ہے۔ آپ کا سال پیدائش تقریباً ۱۳۰۴ھ ہے۔