حضرت مولانا شاہ محمد اشرفی کچھوچھوی قدس سرہٗ سے جامعہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف ضلع فیض آباد میں ابتدائی عربی درس نظامی کی کتابیں پڑھیں بعدہٗ جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخل ہوئے،اجمیر شریف دار العلوم معینیہ عثمانیہ میں حضرت صدر الشریعۃ مولانا شاہ محمد امجد علی اعظمی قدس سرہٗ اور دیگر اساتذہ سے کتب متداولہ پڑھیں،فارغ التحصیل ہوئے،جامعہ نعیمیہ مراد آباد،و،دار العلوم اشرفیہ مبارک پور اعظم گڈھ،بحر العلوم کٹیہار،جامعہ حمیدیہ بنارس میں درس دیا،۔۔۔۔۔اب اپنے وطن اگر پور ماچھی ضلع بھاگل پور میں مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم کے شیخ الحدیث وصدر مدرس ہیں، درس نظامی کے جملہ فنون میں مہارت ہے۔علوم عقلیہ سے خاص شغف ہے،مزاج بہت نفاست پسند اور شاہانہ پایا ہے قطب المشائخ حضرت مخدوم اشرفی میاں قدس سرہے کےمرید ہیں،ممتاز علمائے اہل سنت میں شمار کیے جاتے ہیں۔