راقم سطور کے استاذ حضرت مولانا نظام الدین بلیاوی الہ آبادی سے معقول ومنقول کی کتابیں پڑھیں، علوم عقلیہ میں حضرت استاذی کی طرح شغف وانہماک ہے، برسہا برس مدرسہ مظہر اسلام بریلی میں پوری نیک نامی سے درس دیا، دار العلوم شاہ عالم احمد آباد میں صدر م درس رہے جامعہ حبیبیہ الہ آباد میں اُمہات کتب کا درس لیا، اب کئی برس سے جامعہ عربیہ سلطان پور میں صدر مدرس اور شیخ المعقولات ہیں۔