والد ماجد کا نام سید عبداللہ عرف ننھے میاں، تاج العراق حضرت سید عبد الرزاق خلف اکبر غوث الثقلین شیخ عبد القادر حسنی الحسینی الجیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہما
کی اولاد امجاد سے تھے،محلہ غلزئی شاہ جہاں پور میں ولادت ہوئی،بعہد نواب احمد علی خاں رام پور جاکر مفتی شرف الدین رامپوری علیہ الرحمۃ سے درسیات پڑھی،مذہباً
شافعی تھے،حضرت شاہ مشیر علی خلف سید شاہ غلام علی مالوی قادری رزاقی کے مرید ہوئے،ریاست رام پور میں مفتئ عدالت و فواجداری تھے،ربیع الآخر،یا جمادی الاولیٰ کو
فوت ہوئے سرائے دروازہ کے باہر مناشاہ کے تکیہ میں دفن کیے گئے۔
(تذکرۂ کاملان رامپور)