اساتذہٗ کرام  

اعلی حضرت امام احمد رضا خاں

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:محمد۔تاریخی نام"المختار"جدامجدمولانا رضاعلی خاں رحمۃ اللہ علیہ نے"احمدرضا"نام رکھا،اوراسی نام سے مشہور ہوئے۔ القاب: اعلیٰ حضرت،امام اہلِ سنت،مجدداسلام،شیخ الاسلام،حامیِ سنت،ماحیِ بدعت وغیرہ۔ سلسلہ نسب: اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں بن محمد اعظم خاں بن محمد سعادت یار خاں بن محمد سعید اﷲخاں۔علیہم ا...

مولانا حامد رضا بریلوی

حضرت مولانا شاہ حامد رضا بریلوی﷫ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر ...

مفتی محمد امجد علی اعظمی

صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:مفتی محمد امجد علی اعظمی۔لقب:صدرالشریعہ ،بدرالطریقہ۔سلسلہ نسب:مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی بن مولانا حکیم جمال الدین بن  حکیم مولانا خدابخش  بن مولانا خیرالدین (علیہم الرحمہ)۔ آپ کے والدِ ماجد حکیم جمال الدین اور دادا حضور خدابخش فنِ  طِب کے ماہر تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ  1300ھ/بمطابق نومبر/1882ء کو محلہ کریم الدین قصبہ گھوسی ضلع ا...

حضرت خلیل الرحمن بہاری

مولانا خلیل الرحمن صاحب بہاری﷫ (بہار) خلیفہ اعلی حضرت جناب مولاناخلیل الرحمن صاحب ﷫، آپ ﷫ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری﷫ نے اجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت﷫ نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں مولانا خلیل الرحمن صاحب ﷫ کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی محمد خلیل الرحمن صاحب بہاری ﷫، مدرس مدرسہ عربیہ مدراس،عالم واعظ مجاز طریقت‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص10) ...

حضرت مولانا حسنین رضا خان بریلوی

حضرت مولانا حسنین رضا خان  بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حسنین رضا خان۔والد کا اسمِ گرامی:استاذِ زمن ،شہنشاہِ سخن  مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حسنین  رضان بن مولانا حسن رضا خان بن مولانا نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان،بن حافظ کاظم علی خان۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت:حضرت مولانا حسنین رضا خان1310ھ/ 2189ءکو بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا حسنین رضا خا...

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی، مردان علیہ الرحمۃ  استاذالعلماء حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق بن مولانا اول خان (م۳؍ذی قعدہ ۱۳۵۷ھ) ۱۸۹۵ء/ ۱۳۱۳ھ میں موضع شہباز گڑھ ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد مولانا اول خان ضلع مردان کے معروف علماء میں سے تھے۔ فقہ، اصول اور صرف و نحو میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے۔ آپ نے شرح ملا جامی اور کافیہ...

حضرت مولانا عبدالعزیز خاں محدث منظر اسلام

حضرت مولانا عبدالعزیز خاں محدث منظر اسلام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ضلع بجنور، قصبہ گھنگورہ (جھالو) کے رہنے والے مولوی ظفر یاب خاں مرحوم کے فرزند اکبر، اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے مرید و خلیفہ تھے، فارسی گھر پر پڑھی اور درس نظامی کی تکمیل مولوی احمد حسن امروہی سے کی اور صحاح ستہ کا دور بھی انہیں سے کیا، مدرسی کا آغاز حضرت مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی کی نگرانی میں مدرسہ حافظیہ پیلی بھیت سے ہوا، ۱۳۴۰ھ میں مدرسہ منظر اسلام میں مدرس ہوئے، ۱۳۵۰ھ می...