والد ماجد حقائق آگاہ شاہ عبداللہ فاروقی بد ایونی حضرت شاہ عین الحق عبدالمجید بد ایونی کے مرید تھے، پیر ومرشد کے نام کی رعایت اور حصول برکت کے لیے لڑکے کا نام فضل مجید رکھا۔
سلسلۂ نسب سولہ۱۶، واسطوں سے گنج شکر کانِ نمک حضرت فرید الملۃ مسعود قدس سرہٗ تک پہنچتا ہے، ۱۲۶۸ھ میں پیدا ہوئے، حضرت تاج الفحول مولانا شاہ محب رسول عبدالقادر قدس سرہٗ استاذ العلماء مولانانور احمد قدس سرہٗ سےتکمیل کر کےفارغ ہوئے، نامور اور متبحر علماء میں آپ کا ممتاز مقام تھا، ۔۔۔۔ حضرت سیف اللہ المسلول کے مرید اور حضرت تاج الفحول کے شیدائی اور دارفتۂ کمال، خلوق وجلوت میں، سفر وحضر میں ہمرکاب رہتے، اخلاق، تدبر، اصابت رائے، تقدس وتورع آپ کے اوصاف خصوصی تھے، حضرت تاج الفحول کے بعد حضرت مطیع الرسول شاہ عبدالمقتدر کی خدمت میں ہر وقت حاضر رہتے، حضرت مطیع الرسول کی معیت میں ۱۳۲۵ھ میں حج کے لیے گئے، مدینہ منورہ میں حضرت مطیع الرسول کے زانو پر سر رکھ کر واصل بحق ہوئے، واصف تخلص تھا۔
(اکمل التاریخ)