آپ قاضی حمید الدین ناگوری کے صاحبزادے اور سجادہ نشین تھے، سیر الاولیاء میں بحوالہ شیخ المشائخ منقول ہے کہ ایک شخص جسے لوگ عزیز بشیر کہا کرتے تھے خرقہ درویشی حاصل کرنے کی غرض سے بدایوں سے دہلی آیا، یہاں آتے ہی اس نے اسی نیت سے حوض سلطان پر لوگوں کو جمع کیا، اس اجتماع میں بہت سے درویش بھی موجود تھے، عزیز بشیر جو طلب خرقہ کے لیے دہلی آیا تھا حوض سلطان کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ حوض معمولی ہے اور بدایوں کا حوض (المعروف باسم) حوض ساغر اس سے بہت اچھا ہے، اس اجتماع میں ایک شخص محمد کبیر نامی بھی موجود تھے جب انہوں نے یہ بات سنی تو مولانا ناصح الدین سے عرض کیا کہ اسے خرقہ درویشی نہ دینا کیونکہ یہ شخص بڑا جھوٹا اور کذاب ہے۔
اخبار الاخیار