عثمان زئی پٹھان گھیر شرف الدین خاں رام پور میں پیدا ہوئے، والد کا نام مولوی محمد خاں، علمائے رام پورو دھلی سے درسیات پڑھی، اطباء دھلی سے طب بھی حاصل کیا، عربی کے زبردست ادیب تھے، ندوۃ العلماء کی ضلالت ومگراہی کے دور کرنے والوں میں ممتاز تھے، پیشوائے دیوبندیت مولانا رشید احمد گنگنوہی کی کفری عبارت پر سب سے پہلے ۱۳۰۹ھ میں فتویٰ تکفیر صادر فرمایا، یہ فتویٰ خیر المطابع میرٹھ میں طبع ہوا تھا،۔۔۔۔ آپ نہایت متقی، متورع، صاحب عرفان تھے، مدرسہ طیبہ احمد آباد گجرات میں مدس تھے، آپ کو تمام علوم و فنون پردستگاہ کامل حاصل تھی
تصانیف میں السیف المسلول علیٰ منکر علم غیب الرسول استدلال اور زور بیان کے اعتبار سے عمدہ اور اچھی کتاب ہے، خاکسار راقم کی نظر سے گذر چکی ہے، ۱۳۲۳ھ میں وصال ہوا
(تذکرہ کاملان رامپور)