شیخ مولانا نجا ر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت قطب عالم شیخ عبد الجلیل چوہٹر بند گی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا ء میں سے تھے، آپ کے ساتھ لاہور سے باہر تبلیغ و تلقین کےلئیے مختلف مقامات پر جایا کرتے تھے،تذکرہ تطبیہ، میں لکھا ہے کہ حضرت قطب عالم موضع تیڑ ھ میں آپ گھر شادی کی ایک تقریب میں تشریف لے گئے تھے جہاں حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی وجہ سے رزق کی کشائش ہوگئی تھی،اذکا ر قلند ری،میں پیر فرخ بخش فرحت لکھتے ہیں:
مست شراب شوق حضرت مہا عرف نجا ر مردے صاحب دردے مدت ہادر خدمت پیرو مرشد خویش حضرت بندگی قدس سرہ قیام و ر زیدہ و محنت ہا کشیدہ خرقہ فقر حاصل نمو دہ مرقد آں در موضع تیڑ ہ بزرگ مشہو ر است۔
حضرت جمال الدین ابوبکر سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ تذکرہ قطبیہ میں لکھتے ہیں،شیخ المشا ئخ مولانا نجار بخدمت آن یگانہ روزگار مرید گشت و درلیل و نہا ر بخدمت آل نیکو کا ر بسر می برد آخر الا مر بعد چند مدت اور ابہ خرقہ خلافت سرفراز نمو دہ جانب دیہ بنام بزرگ تیرہ کہ درجو ار شہر لہا نور است وداع نمو دند مز دند اقدس موضع تیڑ ہ بزرگ تحصیل اجنا لہ ضلع امر تسر میں واقع ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)