حضرت مولانا نور محمد منگلو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مولانا نور محمد بن اللہ بخش منگلو بروز بدھ ۱۸۸۲ء کو گوٹھ منگلہ (تحصیل گمبٹ ضلع خیر پورمیرس سندھ) میں تولد ہوئے
تعلیم و تربیت:
ابتدائی تعلیم آبائی گوٹھ میں حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے مدرسہ دار الفیض سونہ جتوئی میں داخل ہوئے اور سراج الفقہاء مفتی اعظم حضرت علامہ ابو الفیض غلام عمر جتوئی قدس سرہٗ سے استفادہ کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔
بیعت:
آپ سلسلہ نقشبندیہ میں پیر عبدالغفار صاحب سے بیعت تھے۔
درس و تدریس:
زندگی بھر درس و تدریس سے وابستہ رہے کتب بینی کا انتہائی شوق تھا۔ جس کے سبب کافی تعداد میں کتابیں جمع کرلی تھیں۔ آج بھی چھ سات بوریاں کتابوں سے بھری ہوئی گھر کے ایک اسٹور نما جگہ میں بے یار و مددگار پڑی ہیں۔ افسوس اب ان کا کوئی قدردان نہیں رہا۔
اولاد:
آپ نے دو شادیاں کی پہلی بیوی سے
۱۔ عبدالحمید اور دوسری بیوی سے ۲۔ خلیل الرحمن اور ایک بیٹی تولد ہوئی۔
تلامذہ:
آپ کے بعض شاگردوں کے نام:
۱۔ مولوی محمد اسماعیل کھہڑو میرو واہن تحصیل گمبٹ
۲۔ مولوی حبیب اللہ رتڑ ستابو تحصیل گمبٹ
۳۔ مولوی نور محمد رٹر نور پور تحصیل گمبٹ
۴۔ حافظ محمد یعقوب سولنگی گوٹھ ابو بکر ماچھی تحصیل گمبٹ
۵۔ حافظ رشید احمد منگلو گوٹھ منگلہ
وصال:
مولانا نور محمد نے ۲۵ ، ذوالحجہ ۱۳۸۴ھ /۳ مئی ۱۹۶۴ء کو ۸۲ سال کی عمر میں صبح سویرے انتقال کیا۔ آخری آرامگاہ گوٹھ منگلہ کی جامع مسجد کے احاطہ میں واقع ہے۔
(حاجی محدم جام منگلو، گوٹھ اگڑا تحصیل گمبٹ نے مواد مہیا کیا۔)
(انوارِ علماءِ اہلسنت سندھ )