نگینہ ضلع بجنور وطن، حضرت مولانا شاہ احمد حسن استاد زمن سےتحصیل وتکمیل علوم کی اور علوم و فنون میں ممتاز ومشہور ہوئے، حضرت حاجی امداد اللہ مکی کےمرید تھے،
ساری زندگی خدمت تدریس میں بسر کردی، پڑھانےکا انداز خوب پایا تھا، مدرسہ امداد العلوم بانس منڈی کان پور میں درس دیتے تھے، حضرت مولانا مشتاق احمد اُستاد زادہ
مولانا شاہ حبیب الرحمٰن ابن مولانا شاہ محمد عادل، مولانا محمد ظفر الدین قادری رضوی صاحب صحیح البہاری مشہور آفاق عالم، مدرس، مصنف نے آپ سے درس لیا، ۸۵برس کی
عمر میں ماہ جمادی الثانیہ ۱۹۴۷ھ فوت ہوئے، جمعیۃ علماءکانپور (جس کے بانی مولانا شاہ عبد الماجد بد ایونی تھے) کے سر گرم رکن مولانا محمد عبد الکافی اور مشہور
عالم و مناظر مولانا عبدالغنی دو صاحبزادے دین کے خادم ہوئے،