2016-08-12
علمائے اسلام
متفرق
3222
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1134 | | |
یوم وصال | 1218 | ذوالحجہ | 15 |
حضرت مولانا رفیع الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
رفیع الدین[1]بن فرید الدین خاں مراد آبادی: معتبر فضلائےہند میں سے تھے۔حدیث کا علم مولوی خیر الدین سورتی تلمیذشیخ محمد حیات سندی اور نیز مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے حاصل کیا اور مولانا شاہ عبد العزیزی دہلوی سے اکثر صحبت کی اور ان سے مسائل مشکلہ تفسیر وحدیث کے پوچھ کر نہایت جہاں میں اور تحقیقات و تدقیقات فرماتے رہے،بعد ازاں شیخ محمد غوث لاہور سے بیعت کی اور علم طریقت کا حاصل کیا پھر مکہ معطمہ کو تشریف لیجا کر حج کیا اور حرمین شریفین کے حالات میں ایک کتاب تصنیف فرمائی اور کتاب قصر الآمال بذکر الحال والمال اور کتاب سلوالکیب بذکر الحبیب اور ترجمہ عین العلم اور شرح اربعین نووی اور کنز الحسنات اور تذکرۃ المشائخ اور کتاب الاذکار اور تذکرۃ الملوک اور شرح غنیۃ الطالبین اور تاریخ افاغنہ وغیرہ آپ کی اشہر تصنیفات سے ہیں۔۱۵؍ماہ ذی الحجہ ۱۲۱۸ھ میں مراد آباد میں استسقاء کی بیماری سے فوت ہوئے،’’خورشید زماں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ رفیع الدین بن فرید الدین عظمت اللہ بن عبد القادر لکھنوی،ولادت ۱۱۳۴ھ ،الاضافات العزیزی یہ بھی آپ کی تصنیف ہے۔’’نزہۃ الخواطر‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)