بریلی مدرسہ منظر اسلام میں حضرت مولانا عبد العزیز خاں محدث سے تکمیل علوم کی،حضرت ملک العلماء مولانا محمد ظفر الدین قادری علیہ الرحمۃ سے تاریخ الفخری مسلم شریف کا درس لیا،اول الذکر سے بیعت و ارادت کا رتہ قائم کیا،متقی ،متشرع ،پاک نہاد،وعظ کا خصوصی ملکہ رکھتے ہیں ہیسل پور،بمبئی، بریلی میں درس و خطابت کی خدمات انجام دیں،مفتئ اعظم ہند حضرت مولانا شاہ محمد مصطفیٰ رضا مدظلہٗ نے ۱۳۷۷ھ میں بمقام سبیل پور اپنے سلاسل کا مجاز کیا،تین بار حج وزیارت سے مشرف ہوچکے ہیں مسلمانوں کی تعلیمی ودینی ترقی کے پیش نظر وطن میں مرشد کے نام پر مدرسہ عزیز العلوم قائم کیا،ذاتِ رسالت پناہی سےوالہانہ وابستگی نے شاعر بنادیا ہے،جوش ومستی سے لبریز نعتیہ اشعار کہتےہیں، ‘‘ریاض عقیدت’’ ایک مختصر سا انتخاب چھپ کر شائع ہوچکا ہے،پچاس کے قریب عمر ہے،راقم سطور سے بایں فضل وکمال و بزرگی دوتانہ ومخلصانہ سلوک روا رکھتے ہیں،خدا آپ کا سایہ مسلمانوں پر قائم رکھے۔آمین۔