2015-10-30
علمائے اسلام
متفرق
1957
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1191 | رجب المرجب | 10 |
یوم وصال | 1265 | محرم الحرام | 24 |
حضرت مولانا شاہ ابو الحسن پھلواری علیہ الرحمۃ
ابو الحسن نام،فرد تخلص،حضرت شاہ نعمت اللہ پھلواری قدس سرہٗ کے صاحبزادے،مشہور عالم،صوفی،شاعر،دسویں رجب ۱۱۹۱ھ کو پیدا ہوئے، حضرت مولانا احمدی پھلواروی سے درسیات پڑھیں اور ۱۲۱۱ھ میں فارغ ہوئے، بیعت و اجازت و خلافت سب کچھ والد ماجد سے تھی،نہایت مرتاض، باخدا، صاحب اوقات بزرگ تھے،اعلیٰ درجہ کا شعر کہتے تھے،راسخ عظیم آبادی نے آپ سے مشورۂ سخن کیا،آپ کو مولوی اسمٰعیل دہلوی اور ان کےمتّبعین سے شدیدی نفرت تھی،سخاوت مرزا صاحب نے ‘‘بصائر’’ سرماہی کراچی شمارۂ اکتوبر ۱۹۶۲ھ صفحہ ۱۸۸ ؍پر لکھا ہےکہ سید احمد رائے بریلوی،مولوی اسمٰعیل،مولوی عبد الحئی سے شاہ ابو الحسن فرد کا ۱۲۳۹ھ میں پھلواری میں مناظرہ ہوا،۔۔۔۔۔۔۔ حضرت شاہ ابو الحسن فروقدس سرہٗ کا یہ حال تھا،مگر آپ کے صاحبزادے حضرت شاہ علی حبیب نصر کے بعد خانقاہ مجیبیہ کے جانشینوں نے آپ کے مسلک حق پختہ اعتقادی سے انحراف و گریز کیا،اور اس انحراف وگریز کا نقطۂ عروج مولوی محی الدین پھلواروی کا دور سجادگی تھا،رسالہ ‘‘تقبیلُ الاظفار در اذان، اور دیوان فرد مطبوعہ ہے،۲۴؍ محرم ۱۳۶۵ھ میں انتقال ہوا۔،
(آثارات پھلواری)