شیخ المشائخ مخدوم شاہ علی حسین اشرفی میاں سرکار کچھوچھہ شریف کے فرزند اصغر قدوۃ الاصفیا حضرت مولانا سید شاہ مصطفیٰ اشرف مدظلہٗ العالی کے چھوٹے بیٹے، علوم اسلامیہ کے فاضل،دار العلوم اشرفیہ مبارک پور کے اساتذہ سے تکمیل درمیات کی دس برس تک وہیں درس دیا،تین سال ہوئے کہ بمبئی کے دار العلوم اہل سنّت کے صدر مدرس کی حیثیت سے بمبئی رونق افروز ہیں،والد ماجد سے بیعت واجازت حاصل ہے،اوصاف میں اپنے بزرگوں کے مظہر کامل ہیں،درس کے علاوہ اوقات طاعات وعبادات سے معمور رہتے ہیں،متواضع،خلیق ، ہمدرد خلائق ہیں،خداوند قدوس آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے،آمین۔