2015-12-11
علمائے اسلام
متفرق
1458
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1224 | | |
یوم وصال | 1312 | صفر المظفر | 27 |
حضرت مولانا شاہ امداد حسین رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
(برادر مولانا ارشاد حسین رامپوری)
حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین قدس سرہٗ کےبڑے بھائی،۱۲۲۴ھ سال ولادت،بھائی سے تکمیل و تحصیل علم کیا،حضرت شاہ ولی النبی خلیفہ حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے مرید ہوئے،اجازت و خلافت بھائی سےپائی،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شیوۂ خاص تھا،درس دیتے تھے،بھائی کے وصال کے بعد جا نشین ہوئے،اُن کی متابعت میں آپ بعد جمعہ وعظ فرماتے،۲۷؍صفر ۱۳۱۲ھ میں انتقال ہوا قبر مولانا شاہ ارشاد حسین کے روضہ کے باہر جانب مشرق ہے۔
(تذکرہ کا ملانِ رام پور)