حضرت مولانا شاہ محمد عمر وارثی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا ہدایت رسول رام پوری کے صاحبزادے، عالم و فاضل، حافظ وقاری ادیب وشاعر و واعظ، لکھنؤ میں مذہب اہل سنت کےروشن مینار تھے، اور آپ کے دم سے لکھنؤ میں سُنّیت کی روشنی قائم تھی، آپنے پریس واخبار کی طاقت کا اندازہ کرتےہوئےمؤقر ماہنامہ سُنی جاری فرمایا، کاتب سطور کے والد ماجد اور پیر و مرشد فضیلت مآب، امین شریعت بُرہان الاصفیاء مولانا شاہ الحاج رفاقت حسین صاحب قبلہ مدظلہ اس کے سر پرست تھے راقم سطور تعطیل کلاں کی رخصت کے بعد رام پور جاتےہوئے لکھنؤ رک کر ملاقات کےلیےآپ دولت کدہ آریہ نگر پہونچا تو معلوم ہوا کہ ابھی حضرت موصوف کو سپرد خاک کرنے کے لیے قبرستان لےجایا گیا ہے، خدا کی آپ پر بےشمار رحمتیں ہوں، آپکےدل میں دین کا بڑا درد تھا، دامے درمے، قدمے، سخنے دین کی خدمت فرماتے تھے، 11-اپریل 1962ء 6ذی قعدہ 1381ھ کو وصال ہوا۔