شیخ المشائخ حضرت شاہ اشرف حسین برادر اکبر حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی کے فرزند ارجمند، اساتذۂ دار العلوم اشرفیہ کچھوچھہ شریف سے درسیات پڑھی۔ اور حدیث کا دور جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین قدس سرہٗ سے کیا، بیعت وخلافت والد ماجد سے ہے، بکثرت افراد آپ سے بیعت ہیں۔
آپ جادوبیان اور شعلہ نوا مقرر ہیں، اہل سنت کے اسٹیج کو آپ سے رونق ہے، مراد آباد سے ہند پارلی منٹ کےممبر رہے، کل ہند جماعت رضائے مصطفیٰ اور آل انڈیا تبلیغ سیرت کے ناظم ہیں، اہل سنت کے بہت سے مسائل آپ کے تدبر سے حل ہوئے، شعر گوئی کا بھی ذوق ہے۔