آپ شیخ نظام الدین اولیاء کے خلیفہ تھے، شیخ آپ پر بے حد شفیق و کریم تھے اور آپ شیخ کے پرانے ارادت مندوں اور خلفاء میں سے تھے، شیخ جب اپنے مریدوں کو خلافت دیتے تو اس وقت ان کی خلافت کی بھی تجدید کرتے تھے، آپ صاحب کرامات بزرگ تھے، نیز یہ بھی مشہور ہے کہ جب آپ اپنے گھر سے مرشد کے پاس جایا کرتے تو آپ کے دل میں یہ خیال آیا کہ مرشد کی خدمت میں پیدل جانا درست نہیں ہے تو اسی وقت اللہ تعالیٰ آپ کو اڑنے کی طاقت عطا فرمادیتا۔ (اور آپ اڑ کر اپنے پیر و مرشد کی بارگاہ میں حاضر ہوتے) کبھی ایسا بھی ہوتا کہ آپ مرشد کے پاس سر کے بل حاضر ہوتے، مرشد ہی کے ارشاد سے چندیری کے مقام میں رہا کرتے تھے ، چندیری کے اکثر و بیشتر لوگ آپ کے مرید اور عقیدت مند تھے آپ کا مزار بھی چندیری میں ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
اخبار الاخیار