سہسرام ضلع آرہ، صوبہ بہار وطن، اور مولد ومنشاء مختلف اساتذہ سے پڑھنے کےبعد دار العلوم کانپور میں حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری سے تکمیل کی۔۔۔۔ نامور صاحب کمال علماء میں آپ کا شمار تھا، درس نظامی کے تمام فنون میں مہارت تامہ تھی، تدریس کی ابتداء جامعہ نعیمیہ مراد آباد سےہوئی، برسہا برس صدر مدرس رہنے کے بعد دار العلوم نعمانیہ دہلی میں صدر مدرس ہوئے، اس کے بعد دوبارہ جامعہ نعیمیہ کے اراکین کے اصرار پر تشریف لےگئے، بوڑھاپے میں بھی حاضر العلم تھے، آخر میں باطنی اشغال میں انہماک اور تصوف کی کتابوں کی خواندگی دو مشغلۂ حیات تھے۔
وطن میں انتقال ہوا،۔۔۔ حضرت مولانا حبیب اللہ شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ، حضرت مولانا محمد یونس سبنھلی مہتمم جامعہ، مولانا محمد عمر نعیمی وغیرہ مشہور اور متبحر عالم تلامذہ م یں ہیں۔