مولوی فیروز دین صدیقی رحمتہ اللہ علیہ
والد کا اسم گرامی مولوی فضل دین صدیقی تھا،وفات ۱۹۳۱ء میں ہوئی، آپ کی قبر بھی اپنے والد گرامی مولوی فضل دین کے جوار میں قبرستان حضرت گھوڑے شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے قرب میں بنی،آپ کے پانچ صاحبز ادے ہیں۔
۱حاجی شاہ دین صدیقی۲غلام محی الدین صدیقی۳منو ر الدین صدیقی۴علاؤ الدین صدیقی سابق صدر شعبہ اسلامیات پنجاب یونیو رسٹی،موجودہ وائس چانسلر پنجاب یونیو رسٹی اور ۵محمد جمال الدین صدیقی مرحوم۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)