شیخ محمد خلیل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت میاں محمد اسما عیل المعروف میاں وڈا سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی بڑے بھائی تھے،والد بز ر گوار فتح اللہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مفسر قرآن،فقیہ اور نامور محدث تھے اور بیعت کی کڑی حضرت بہاء الحق زکریا ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سے جاملتی تھی،آپ موضع حچہ علاقہ تھانہ بھوانہ تحصیل چنیو ٹ میں ۱۰۰۰ء بمطابق ۱۵۹۱ء شہنشاہ اکبر کے زمانہ میں پیدا ہوئے آپ نہایت متوکل اور تا رک الد نیا بزرگ تھے اور مادر زاد ولی تھے کثرت سے خو ارق عادات اور کرامات ظہور میں آتی تھیں۔
لاہور میں آمد:
آپ کو سیرو سیا حت کا بڑا شوق تھا اس لیئے بزرگان دین کے مزارت پر حاضری عموماً دیا کرتے تھے،اس شوق میں حج حرمین الشر فین کا ارادہ کیا اور ملتان تک چلے گئے وہاں ایک مسجد میں قیام پذیر تھے کہ بھائی حضرت میاں وڈا لاہور کو باطنی طور پر آپ کے ار ادے کا علم ہوا، آپ نے بارگاہ ایز دی میں دعا فرمائی کہ میرے بھائی کو لاہور پہنچا دیا جائے، دوسری طرف آپ کے بھائی شیخ محمد خلیل بھی ملتانی میں اند رون مسجد استغراق کی حالت میں تھے ان کو جب بھائی کی خواہش کا علم ہواتو آپ نے مستی کے عالم میں مسجد کو لاہور پہنچنے کا حکم دیا چنا نچہ مسجد فضا میں پرواز کرنے لگی اور لاہور پہنچ گئی، جب میاں وڈا کو معلوم ہوا تو انہوں نے مسجد کو واپس ملتان پہنچنے کا حکم دیا اس طرح آپ اپنے حقیقی بھائی کے پا س لاہور میں پہنچے۔
وفات:
۱۰۹۸ھ بمطابق ۱۶۸۶ء بعہد ارو نگز یب عالمگیر چھنی داچک ضلع سیا لکو ٹ میں ہوئی جہاں آپ لاہور سے چلے گئے تھے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)