میاں محمد صالح سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی میاں خیر محمد سہروردی کے صاحبزادے تھے،آپ کی وفات کے بعد سجادہ نشین اور متولی درگاہ مقرر ہوئے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،حافظ قرآن تھے، ۵۵ سال درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا، تاریخ وفات ۱۱۴۰ھ بمطابق ۱۷۲۷ء ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)