ملا قرن سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت قطب عالم چو ہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید ان باصفا میں سے تھے اور آپ کے ساتھ تبلیغ و ارشاد کےلئیے مضافات لاہور اور باہر دور دراز مقامات تک جایا کرتے تھے، اپنے پیرو مرشد کی وفات پر آپ لاہور میں تھے، شیخ جمال الدین ابو بکر رحمتہ اللہ علیہ مصنف ،تذکرہ قطبیہ ،لکھتے ہیں:
وقتے در خدمت بندگی قطب العالم عظم اللہ تعالیٰ شیخ یونس رحمتہ اللہ علیہ و شیخ جلال رحمتہ اللہ علیہ و شیخ نجار و شیخ مٹھ سیا ہ پوش و شیخ موسیٰ آہنگر و ملا قرن و شیخ زین الدین غازی حاضر بو دند کہ ایشاں جان بحق تسلیم کردند چوں وقت غسل دادن رسید سلطان السلا طین سلطان سکندر انا ر اللہ برہانہ نیز حاضر شد۔
حضرت جمال الدین ابوبکر رحمتہ اللہ علیہ ،تذکرہ قطبیہ ،میں لکھتے ہیں کہ شہنشا ہ ظہیر الدین محمد بابر کا تعمیر کردہ محل آنجناب کے ارشا د کے تحت گر پڑا تھا، یہ ارشاد حضرت چو ہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی وفات کے بعد ملا قرن رحمتہ اللہ علیہ نجار کو دیا تھا۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)