حضرت ملا معالی رحمتہ اللہ علیہ
آپ رحمتہ اللہ علیہ قندھار بلوچستان کے علاقہ ڈھاڈر سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت کے لیے آئے اور بیعت اور تلقین حاصل کر کے خلافت سے سرفراز ہوئے۔آپ نے سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی میں ہی صوبہ بلوچستان میں تلقین و ارشاد کا آغاز کر دیا تھا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ بلوچستان میں حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے خلیفہ تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزارسبیّ شہر کے قریب کُرک میں ہے اور اخوند معالی کی زیارت کے نام سے معروف ہے۔
(مناقبِ سلطانی)