ملا محمد صالح کمبوہ لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
ملا صاحب موصوف بھی لاہوری کمبو وؤں کے ایک ممتاز فرد اور شیخ عنایت اللہ کے بھا نجے اور داماد تھے، مغ۔لیہ عہد میں صوبہ لاہور کے دیوان تھے، آپ کی یادگار یں درج ذیل مشہور ہیں جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہیں گی اور ان سے آپ کا نام روشن ہے، آپ شہنشاہ عا لمگیر کے استا د بھی تھے،آپ کی ولادت لاہور ہی کی ہے، شیخ عنایت اللہ سے زانوئے تلمذ طے کیا تھا، رائے بہادر کہنیا لال لکھتے ہیں کہ اس خاندان کی عزت شاہی دربار میں بہت تھی،وفات آپ کی ۱۶۶۹ء میں ہوئی۔
مسجد محمد صالح کمبو ہ لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
یہ مسجد محمد صالح نے ۱۶۵۹ء ۱۰۷۰ھ میں اند رون موچی دروازہ بنوائی تھی، جب ہم موچی دروازہ کے اندر داخل ہوتے ہیں تو سامنے سب سے پہلے اس مسجد کا دروازہ نظر آتا ہے۔تین گنبد مد و ر شکل کے ہیں، مسجد مذکو ر کے تینوں گوشوں اور محرابوں کی دیواروں پر رنگین کا شی کاری کا کام زرد اور لا جوردی رنگوں میں کیا گیا ہے،آیات قرآنی اور احادیث فارسی نسخ اور نستعلیق خط میں لکھی گئی ہیں،اس مسجد کے دروازے پر کانسی کار تین طا قچے بنے ہوئے ہیں جن پر یہ شعر لکھا ہے۔
بانئے این مسجد زیب نگار
بندہ آل محمد صالح است
مسجد کی کرسی کافی اونچی ہے نیچے دکانیں بھی بنی ہوئی ہیں۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)