حضرت پیر ڈھل سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا اسم گرامی سید عبد الحکیم بخاری بتایا جاتا ہے، آپ حضرت قطب عالم عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، آپ خاندان لودھی کے عہد میں لاہور میں ایک مجذوب گز رے ہیں جو جذب و سکر کی حالت میں رہتے تھے، مجذ وبوں کی طرح با راروں اور گلیوں میں گشت لگایا کرتے تھے، اکثر نشت آپ کی اس مقام پر تھی جس جگہ آج آپ کا مزار عالی ہے،آپ صاحب کشف و کرامت تھے۔
تحقیقات چشتی،اور ہسٹری آف لاہور، مصنفہ جج سید محمد لطیف میں ان کا حال درج ہے، حد یقتہ الاولیاء میں انہیں اکبری عہد کا صاحب کشف و کرامت بزرگ تحریر کیا گیا ہے،آپ کا مزار اند رون شہر شاہ عالمی اور موچی دروازہ کے درمیان واقع ہے اس محلہ کو ڈھل محلہ بھی کہتے ہیں،مزار مسجد بکن خان کے غربی کو چہ نیویں گلی سے مغرب کی سمت واقع ہے،مزار قدیم کا بنابنوا ہے،فدا حسین فدا ایڈ یٹر رسالہ، مہرو ماہ، نے ایک مضمون آپ کے متعلق لکھا تھا مگر تلاش بسیا ر کے باوجود نہ مل سکا۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)