پیر فرح بخش فرحت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ پیر کرم شاہ المشہو ر میستا شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے، آپ کے تین دوسرے بھائیوں کے نام پیر مراد شاہ، پیر قلندر شاہ اور پیر سکندر شاہ ہیں،سال ولادت ۲۶دسمبر ۱۷۷۷ء تھا،آپ علم وفضل میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔
۱۷۸۲ءمیں جب کہ آپ صرف پانچ برس کے تھے سکھوں کے ظلم و ستم کے باعث اپنے والد کے ہمراہ لکھنؤ تشریف لےگئے، واپسی پر آپ کے والد کی شہادت واقع ہوئی اور واپس لاہور آگئے اس وقت آپ کی عمر ۱۴ سال کی تھی،آپ نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی سےایک لڑکا پیر حیدر شاہ اور لڑکی نور سلطان پیداہوئی اور دوسری بیوی دو لڑکیاں تولد ہوئیں۔
تصنیفات:
آپ نے اذکار قلندر ی تصنیف کی ہے جو کہ ایک معرکتہ الا را کارنامہ ہے،آپ بڑے عالم فاضل اور قابل انسان تھے، آپ سب بھائیوں نے فارسی کے علاوہ اردو میں بھی لکھا ہے مگر آپ نے صرف فارسی ہی میں تصنیف و تالیف کا کا م کیا ہے۔
اذکار قلندر ی، میں آپ نے حضرت پیر قلندر شاہ قادری چشتی نقشبندی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے حالات خاص طور پر تحریر فرما ئے ہیں،اس کے علاوہ حضرت چوہڑ شاہ بندگی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے آباؤ اجداد اور اولاد و مرید ان خاندان جلیلہ کے بھی حالات لکھے گئے ہیں،اس کے علاوہ آپ نے قصہ سی پنو ں جنگ و جدل سیالکوٹمابین راجہ سالبا ہن و بکر ماجیت اور عبد اللہ اور رادھا کے عشق کا مشہور قصہ تحریر فرمایا ہے۔
وفات:
آپ کی وفات ۱۴۵۶ھ بمطابق ۱۸۴۰ءمیں سکھو ں کے عہد حکومت میں ہوئی، مزار رتہ پیراں میں ہے،عمر مبارک ۶۵برس ہوئی۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)