پیر کا لیہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا خاندانی شجرہ نسب حضرت برہان الدین ولی آف لنگر مخدوم سے جا ملتا ہے، والد گرامی شیخ سعد اللہ سلسلہ سہر وردیہ سے بیعت تھے، نام نامی محی الدین تھا، ولادت ۸۸۰ھ مطابق ۱۴۷۵ء بعہد سلطان بہلو ل لودھی ہوئی، خلافت اپنے والد سے پائی۔
لاہور آمد:
آپ نے کثرت سے سیرو سیاحت کی اور بیس سال کی عمر میں سیا حت ہندوستان کےلیئے نکل کھڑے ہوئے اور لاہور تشریف لائے اور یہاں سے ہی آپ کو علاقہ ککی نو تحصیل شور کوٹ میں مقیم ہونے کی بشارت ملی، چنا نچہ آپ وہاں چلے گئے اور باقی زندگی وہاں ہی مقیم رہے۔
وفات:
۹۶۲ھ مطابق ۱۵۵۴ء میں بعہد ابراہیم سوری ککی میں ہوئی اوروہاں ہی اپنے والد شیخ سعد اللہ کے پہلو میں دفن ہوئے، مزار عالی پختہ ہے جو شور کوٹ سے ڈپ کلاں جانے والی سڑک پر قصبہ ککی کے سامنے موجود ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)