پیر سکندر شاہ سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ کے والد کا اسم گرامی کریم شاہ رحمتہ اللہ علیہ تھااور پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے چھو ٹے بھائی تھے سلسلہ نسب اس طرح ہے،شیخ سکندر بن شیخ کرم شاہ بن شیخ ابو الفتح بن شیخ ابوالحسن ثانی بن شیخ فخر الدین بن شیخ ابوا لفتح بن بر خو ردار بن شیخ ابو لفتح بن شیخ عبدالجلیل چوہڑ بندگی قطب عالم لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ کی پیدائش لاہور میں ہوئی، شیخ سکندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت اپنے والد شیخ کرم شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی،آپ کی صاحب حال و قال بزرگ تھے۔
پیر کرم شاہ کی رہائش لاہور میں گز ر چوک مانک متصل کھاری کھوئی میں رہی جواب اند رون بھاٹی دروازہ بازار حکیماں اور چو مالہ کے درمیان واقع ہے۔
شاعری
آپ کا شاعری میں بھی بلند پایہ مرتبہ تھا،اردو فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے،امداد تخلص تھا،پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے اس جواں مرگ بھائی کے سوگ میں قصہ چہا ر درویش لکھا ہے۔
وفات
آپ کی وفات ۱۷۹۹ءمیں بعمر بیس برس لاہور میں ہوئی اور مزار حضرت عبدالجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے نواح میں مد فون ہوئے جوکہ میکلو ڈ روڈ پر ریلوے پولیس لائنز کے ساتھ واقع ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)