حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری
نام و نسب: اسم گرامی: پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری۔والد کا اسم گرامی: حضرت پیر سید فتح اللہ شاہ ۔ حکومت ِ وقت نے آپ کو ’’خان‘‘ کا خطاب کیا تھا۔خاندانی تعلق حضرت امام موسیٰ کاظم سے ہے۔
تاریخِ ولادت: آپ 962ھ کو پیدا ہوئے۔
تحصیل علم: آپ نے اپنے ماموں حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری کی سرپرستی میں ان کے گھر پر تعلیم حاصل کی۔ آپ کی ذات مبارکہ علوم و معارف کی جامع تھی۔
بیعت و خلافت: اپنے ماموں گرامی حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری سے سلسلہ چشتیہ صابریہ میں بیعت ہوئے، اور بعد ازاں منازل سلوک کی تکمیل پر شیخ کامل نے آپ کو خرقہ خلافت عطافرمایا۔
سیرت و خصائص: فخر السادات پیر طریقت حضرت پیر سید اللہ داد شاہ چشتی صابری؛آپ بڑے ہی نیک متقی و پرہیزگار او راپنے اسلاف کی تعلیمات و معمولات پر سختی سے کار بند رہتے تھے۔ نماز پنجگانہ ، تہجد دیگر نوافل اور اپنے شیخ کے بتائے ہوئے اورادو وظائف کو ہر حال میں مکمل اور پورا فرماتے اور پابندی سے اس کا اہتمام فرماتے تھے۔لنگر آپ کا وسیع اور دراز تھا۔ آپ صاحب کشف و کرامات اور یگانہ روز گار شخصیت تھے۔علاقہ بھر میں آپ کر ہر سطح پر احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ حتیٰ کہ مغل حکمران ہمیشہ آپ کی تائید و حمایت اور آپ سے مشورے چاہتے تھے۔
تاریخِ وصال: 1026ھ /مطابق 1617ء میں آپ کا وصال باکمال ہوا۔ آپ کا مزار پُر انوار قصبہ پیر والا تحصیل و ضلع جھنگ میں مرجع خاص و عام ہے۔جہاں آج بھی اہل عقیدت و محبت حاضری دے کر اپنے قلوب و اذہان کو نور ایمانی سے منور کرتے ہیں۔موجودہ دور میں تقریباً 1968ء کی دہائی میں آپ کی ولاد پاک سے جناب محترم فخر السادات سید نسیم اصغر اور جناب سید علی رضا شاہ بخاری وغیرہ اپنے علاقہ میں بہت صاحب اثر ہوئے ہیں۔
ماخذ و مراجع: انسائیکلوپیڈیا، جلد3۔