حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب:آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی حضرت پیر سید بھلن شاہ جیلانی بن یاسین شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ تھا۔ آپ حضرت سید شاہ محمد اسماعیل قادری جیلانی علیہ الرحمۃ کی اولاد میں سے ہیں۔
سیرت وخصائص: حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ بڑے بار عب و حشمت وجاہ و جلال کے مالک تھے ۔ اللہ نے آپ کو دنیوی نعمتوں سے بھی مالا مال کیا تھا۔ کبھی غیر اختیاری طور پر کرامت کا صدرو بھی ہوتا تھا۔ مذہباًسنی تھے۔ محرم کے دنوں میں واعظین کو مدعو کر کے شہادت حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے واقعات سنتے تھے اور نیاز حسین کا بھی اہتمام فرماتے تھے ۔ آپ نے چار شادیاں کیں لیکن کسی سے بھی کوئی اولاد نہ ہوئی ۔ سب لوگ آپ کو نورائی شریف کا حاکم تسلیم کرتے تھے ۔ حضرت پیر سید قنبر علی شاہ جیلانی علیہ الرحمۃسے آپ کا بڑا ہی گہرا دوستانہ تھا۔ آپ کے مریدین پورے سندھ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ تاریخِ وصال: آپ نے نونائی شریف میں 22 /صفر /1367 ھ /بمطابق جنوری1948ء کو وفات فرمائی۔ آپ کو آپ ہی کے بنگلہ میں مدفون کیاگیا۔ آپ کی بہن نے اس پر بہترین گنبد تعمیر کروایا۔ اور شروع میں بڑے وسیع پیمانے پر آپ کا میلہ ہوا کرتا تھا۔ پھر یہ سلسلہ منقطع ہوگیا۔
ماخذ ومراجع: تذکرۂ اولیاء سندھ