قاضی عبدالسلام رحمۃ اللہ علیہ (والد خواجہ باقی باللہ )
قاضی عبدالسلام رحمۃ اللہ علیہ ایک عرصے سے اپنے قبائل سمیت کابل میں سکونت پذیر تھے۔ قاضی صاحب، صاحبِ وجد و حال، اربابِ فضل و سخا اور صاحبِ کشف و کرامات میں سے تھے۔ کابل ہی میں شادی کرکے مستقل طور پر وہیں رہائش اختیار کرلی تھی۔ آپ کا قلب مبارک اس قدر نرم تھا کہ خوفِ الٰہی سے اکثر گریہ و بکا میں رہتے تھے ۔چونکہ اُس زمانے میں بڑے علماء کو شیوخ کے لقب سے سرفراز کیا جاتا تھا اس وجہ سے قاضی صاحب کو بھی شیخ کے لقب سے پکارا جاتا تھا آپ ترک کے خلجی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
(مشائخ نقشبندیہ)