2015-11-29
علمائے اسلام
متفرق
1187
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 0809 | | |
یوم وصال | 0901 | صفر المظفر | 18 |
حضرت راجی حامد شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ شیخ حسام الدین مانک پوری کے مرید تھے، صاحب نسبت و حال صاف باطن برزگ تھے، سلطان شمس الدین التمش کے دور حکومت میں سادات کردیز میں سے دو بھائی دہلی تشریف لائے، ایک کا اسم گرامی سیّد شمس الدین تھا، انہوں نے میوات کے علاقہ میں سکونت اختیار کی، ان کی بقیہ اولاد بھی وہیں رہتی ہے اور دوسرے سید شہاب الدین تھے جن کی اولاد میں راجی حامد شاہ ہیں، ان کے آباءواجداد اپنے علاقہ کے بڑے معزز و مکرم لوگوں میں سے تھے، وہاں کی زَبان میں آپ لوگوں کو راجی کہتے تھے۔
آپ ابتدائی عمر میں سپاہیوں کے لباس میں رہاکرتے تھے بالاخر شیخ حسام الدین مانک پوری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کی صحبت میں رہ کر بہت ریاضت کی جس کی وجہ سے آپ کا دل صاف و شفاف ہوگیا، باطن پاکیزہ و مطہر ہوگیا، اگرچہ آپ علوم ظاہری معمولی پڑھے ہوئے تھے مگر خدا داد علمی استعداد کی وجہ سے بڑے بڑے علماء آپ کے معتقد تھے۔
اگر کسی کے دل میں خیال آتا کہ آپ کشف کے ذریعہ اس کے احوال ظاہر کردیں تو آپ خود بخود ہی اس کے حالات بیان کرنا شروع فرمادیتے اور ان حالات کے ضمن میں اس کے مقصود کو بھی ظاہر کردیتے، آپ کا مزار مانک پور میں ہے۔
اخبار الاخیار