آپ شیخ سجاول شیربن شیخ چنن شاہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے تھے۔ ارادت وبیعت آپ کی اپنے حقیقی چچاشیخ حیات حسین المعروف سائیں حیاتیانوالہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔
آپ مدت العمرجنگلات کے محکمہ میں گاڈرہے۔
اولاد
آپ کی شادی پیرمحمد شاہ بن شیخ گوہر شاہ صاحب سلیمانی رنملوی کی لڑکی سے ہوئی۔ان کے بطن سے تین بیٹے ہیں۔
ا۔صاحبزادہ عابد حسین۔
۲۔صاحبزادہ عارف حسین۔
۳۔صاحبزادہ افضل حسین۔تینوں اس وقت ۱۳۷۵ھ میں موجودہیں۔رسول نگرمیں سکونت رکھتے
ہیں۔
تاریخ وفات
سائیں ولایت حسین کی وفات بروزپنجشنبہ ۔چوتھی محرم ۱۳۶۴ھ میں ہوئی۔ قبررسول نگرمیں ہے۔
مادہ تاریخ ہے "غنچہ معصومین"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)