شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شاہ ولی اللہ احمد بن عبد الرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور دہلوی: قطب الدین لقب تھا،آپ کا نسب تیس واسطوں سے حضرت عمر فاروق خلیفہ ثانی تک پہنچتا ہے۔آپ افضل علمائے متأخرین اور سید المفسرین سند المحدثین تھے۔ولادت آپ کی چار شنبہ کے روز بوقت طلوع آفتاب۴؍ماہ شوال ۱۱۱۴ھ میں ہوئئی۔پانچویں سال میں مکتب میں بیٹھے اور ساتویں سال میں آپ کے وال...