حضرت شاہ درگاہی قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت عبدالرزاق قادری کے مرید و خلیفہ تھے۔ انہی کے ساتھ لاہور آئے تھے۔ حضرت شیخ عبدالرزاق بڑے عالم و فاضل، عابد و زاہد اور متقی و پرہیزگار تھے ۔ حضرت شیخ عبدالرزاق سے سلسلۂ قادریہ میں تکمیل کی۔ پھر حضرت شاہ عبدالطیف چشتی صابری کی خدمت میں حاضر ہو کر سلسلۂ چشتیہ کی تکمیل کی اور خرقۂ خلافت پایا۔ نقل ہے آپ کی خانقاہ کے پاس ایک وہقان کا کنواں تھا۔ اس نے ایک دن عرض کی کہ میرے بیٹے کو پانی دانہ پھنسیوں کی بیماری ہے، دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ شفا بخشے۔ آپ نے فرمایا کہ اسے اپنے کنویں کے پانی سے نہلادے۔ اِن شاء اللہ شفا ہوگی بلکہ میں نے خداوند تعالیٰ سے دعا مانگی ہے کہ جس کے بچّے کو یہ بیماری ہو اس کنویں کے پانی سے نہلائے اسے صحت ہوجائے گی۔ چنانچہ وہقان کے بچّے کو شفا ہوگئی اور یہ فیض اب تک جاری ہے ۱۱۲۲ھ میں شاہ عالم بہادر شاہ بن شاہ عالمگیر کے عہد میں فوت ہوئے۔ مزار شیخ سید اسماعیل محدث کے مزار کے متصل ہال روڈ پر واقع ہے۔
گشت روشن چو رفت از دنیا
شیخِ پیراست ارتحالش نیز
۱۱۲۲ھ
درجناں ہمچو ماہ درگاہی!
قطبِ سردار شاہ درگاہی!
۱۱۲۲ھ