شیخ سادھا رحمتہ اللہ علیہ المعر وف شاہ ھو ولی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
نام شیخ سادھا عرف عام میں بھلیم کہلاتے تھے، حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے اور ان کی قربت میں فیوض و برکات حاصل کیئے۔
پیر فرح بخش رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
شیخ المشائخ شیخ سعد عرف بہلم از خلفا ئے ارشد آنجناب است مزار ش در محلہ کھاری کھوئی واقع گذر تلو اڑہ کہ از عہد سلطان بہلول لودھی در ورثہ ایں خاندان شدہ آمد و عما رت اقامت حضرت بندگی و سجادہ نشینان آنحضرت اندرون محلہ ہستد و ستون چوبی کی زیارت گاہ مرد مان جوا راست۔
حضرت عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے، تذکرہ قطبیہ میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ جب حضرت چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کھاری کھوئی واقع بازار سمیا ں لاہور تشریف لےگئے تو آپ کی دعا برکت سے کھاری کھوئی کا پانی میٹھا ہوگیا۔
پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے مراد المحسنین میں چاہ کھا ری کے متعلق لکھا ہے۔
محلہ جو آباؤ اجداد کا ہے
وراثت میں اپنے استاد کا ہے
گذر چوک مانک سند میں ہے نام
ولے چاہ کھاری ہے مشہور عام
رہا ہے فقط کھاری اس کا لقب
ولے پانی شیریں ہے ایسا کہ اب
نہیں شہر بھر میں جو پانی ہے وہ
مگر آب زمزم کا ثانی ہے وہ
اسے قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ نے جب سے پیا
خدا نے اسے کھاری سے میٹھا کیا
مزار اقدس بازار حکمیاں لاہور میں ایک چار دیواری میں بر لب سڑک واقع ہے، اس جگہ کو محلہ کھاری کھو ئی بھی کہا جاتا ہے اور اند رون بھاٹی دروازہ اونچی مسجد اور مد رسہ انجمن نعما نیہ کے درمیان واقع ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)