سید شاہ محمد سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ کے والد حضرت عثمان رحمتہ اللہ علیہ کا مقبرہ تہہ خانہ شاہی قلعہ لاہور میں ہے اور فرزند حضرت گھوڑے شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا علاقہ تیزاب احاطہ میں واقع ہے، آپ اپنے والد بزر گوار کی وفات کے بعد لاہور تشریف لائے تھے، سلسلہ نسب مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ حضرت سید جلال الدین بخاری رحمتہ اللہ علیہ تک جاتا ہے،آپ بہ اجتماع کثیر چک سروا علاقہ کلانور میں آئے اور وہاں آپ نے بہت سے لوگ مسلمان کیئے،والد ماجد کی لاہور میں وفات پر آپ نے ان کی مسند رشدو ہدایت کو زینت بخشی اور لاہور کے ارد گرد کے تمام دیہات اور دور دراز کے مقامات پر بھی وعظ و ارشاد کی غرض سے جایا کرتے تھے، ہزار ہا لوگ آپ کے وعظ و نصیحت سے راہ حق پر آئے۔
آپ کی زندگی بڑے جذب وسکر کی تھی اور اکثر عبادت وریاضت میں مصروف رہتے، سیرو سیاحت کافی کی اور تبلیغ اسلام کے لیئے لاہور اور مضا فات لاہور تشریف لے جایا کرتے تھے، علاقہ کانور بھارت ضلع گورد اسپور بھی اسی مقصد کےلیئے گئے تھے۔
جب سردار دیہہ نے آپ کی کرامات دیکھیں تو وہ معہ اپنے اہل وعیال و قوم کے مسلمان ہوگیا۔
اولاد
آپ کے پانچ صاحبز ادے تھے۱سید عمادی الملک۲سید بہاء الدین جھولن شاہ الملقب گھو ڑے شاہ۳شاہ عالم۴بہاون شاہ۵ شاہ نورنگ۔
وفات
آپ کی وفات ۱۶۰۲ء بمطابق ۱۰۱۱ھ بعہد شہنشا ہ جلال الدین اکبر ہوئی،مزار پر انوار موضع ہلکہ ضلع لاہور میں واقع ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)