سید الراحمین حضرت سید شاہ اویس بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی:
حضرت سید شاہ اویس قدس سرہٗ۔
والدِ ماجد کا نام:
مقدام العارفین حضرت میر سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔
بیعت و خلافت:
والدِ ماجد حضرت میر سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ہے۔
اولادِ امجاد:
(۱) حضرت سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہ (۲) حضرت سید رحمت اللہ قدس سرہٗ (۳) حضرت سید شاہ برکت اللہ قدس سرہٗ۔
سیرت کا روشن پہلو:
آپ عفوو در گزر کے پیکر تھے، کسی سے بھی انتقام نہیں لیتے تھے، جانوروں پر بھی آپ بہت ہی رحم کیا کرتے تھے۔
مشاہیر خلفاء:
(۱) سید شاہ برکت اللہ قدس سرہٗ (۲) سید شاہ رحمت اللہ قدس سرہٗ (۳) سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہٗ اور (۴) شاہ رہبر رحمۃ اللہ علیہ ۔
وصال ِ پُر ملال:
20؍ رجب المرجب 1097ھ میں۔
مزار پاک:
بلگرام شریف میں۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی