حضرت شاہ رضا شطاری (لاہور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اپنے عہد کے صوفیِٔ کمال، جیّد عالم اور صاحبِ فتویٰ بزرگ تھے۔ علومِ تفسیر و حدیث و فقہ میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے۔ دُور دُور سے طالبانِ علم و ہدایت آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر فیض یاب ہوتے۔ زہدہ عبادت اور دعوتِ اسمائے الٰہی میں بے نظیر تھے۔ مستجاب الدعوات تھے۔ مولانا شیخ محمد فاضل لاہوری کے مرید و خلیفہ تھے۔ سلسلۂ بیعت حضرت شیخ وجیہہ الدین گجراتی تک منتہی ہوتا ہے جو شیخ محمد غوث گوالیاری کے مرید تھے۔ ۱۱۱۸ھ میں وفات پائی۔ مزار لاہور میں ہے۔
بانعمتِ خلد گشت راضی
دل گفت کہ آفتابِ خلد است
۱۱۱۸ھ
چوں شاہ رضا والئِ والا
تاریخِ وصالِ آں معلّٰی