آپ اپنے زمانے کے بڑے فاضل بلکہ صدرالافاضل تھے اور اپنے زمانے میں علم و فضل کی وجہ سے مشہور تھے، شیخ نظام الدین اولیاء کے اساتذہ میں سے تھے اور خواجہ نظام الدین نے مقامات حریری انہیں سے پڑی تھی شہر کے اکثر و بیشتر علماء آپ ہی کے شاگرد تھے، خواجہ نظام الدین اولیاء فرماتے ہیں کہ جب میں کسی عذر سے ناغہ کرکے دوسرے دن حاضر ہوتا تو آپ فرماتے
آخر کم از آنکہ گاہے گاہے
آئی و بماکنی نگا ہے!
ترجمہ: (کبھی کبھی ہمارے ہاں آکر ہمارے حال پر نظر کرلیا کرو) اس وقت کی مشہور شاعر تاج زمرد نے آپ کی شان میں کہا ہے
صدر اکنوں بکام دل و دوستاں شوی
مستونی ممالک ہندوستان شوی
ترجمہ: (اے صدر! اب آپ دوستوں کے دل کے مطابق ہوگئے ہیں، یعنی ہندوستان کے بلاد کے آپ سربراہ مقرر ہوگئے ہیں)
اخبار الاخیار