حضرت شیخ عبدالاحد سرہندی المعروف شاہ گل سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت خاذن الرحمت کے پانچویں فرزند شیخ عبد الاحد مشتہر بہ شاہ گل اپنے زمانہ کے بڑے مشائخ میں سے تھے ۔ اور صاحب نصانیف تھے ۔ شعر بھی کہتے تھے۔ وحدت تخلص تھا۔ چنانچہ آپ کا ایک دیوان اور مثنوی چار چمن مشہور معروف ہیں ۔ رخساروں کی شگفتگی کی وجہ سے ان کو گل کہا کرتے تھے ۔ جمعہ کے دن ۲۷ذی الحجہ ۱۱۲۷ھ کو دہلی میں وفات پائی ۔