حضرت شیخ عبدالقادر مکی علیہ الرحمۃ
یہ مکہ مکرمہ کے مفتی اور نہایت فصیح و بلیغ شخص تھے علم فقہ میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے، ان کے فتاویٰ کا مجموعہ ’’فتاوی قادریہ‘‘ کے نام سے معروف ہے، ان کی وفات ۱۱۳۸ھ میں ہوئی مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی نے علمِ حدیث ان سے حاصل کیا اور ان کی مرویات کے بارے میں ایک کتاب ’’اتحاف الاکابر بمرویات الشیخ عبدالقادر‘‘لکھی۔