قاضی مکہ شیخ عبد اللہ بن ابو الخیر مِرداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی عبداللہ بن ابو الخیر احمد بن عبد اللہ بن محمدمردادہے۔
تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ عبد اللہ مرداد رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 1285 ھ کو مکہ میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والد ماجد شیخ احمد ابو الخیر رحمۃ اللہ علیہ نیز مدرسہ صولتیہ کے بانی مولانا رحمت اللہ کیرانوی علیہ الرحمہ ودیگر علماء مکہ سے علومِ اسلامیہ پڑھے۔
سیرت وخصائص: فضیلۃ العلامہ ، الشیخ عبد اللہ بن ابو الخیر رحمۃ اللہ علیہما مکہ مکرمہ کے ان چند علماء کرام میں سے تھےجنہیں مذاہبِ اربعہ کے مطابق حج کی ادائیگی کے ارکان وواجبات اور سنن مستحضر تھے۔موسمِ حج کے دوران مسجد الحرام میں درس وتدریس کا سلسلہ عام طور پر روک دیا جاتا تھا تاکہ طلباء ومدرسین اور حجاج اطمنان سے عبادت کرسکیں، لیکن شیخ عبد اللہ تنگ جگہ اورازدہام کے باوجود بابِ صفا کے برآمدہ میں اپنا حلقہ درس حسبِ معمول منعقد کرتے، صرف اس لئے کہ حجاج ِ کرام کو مسائل دریافت کرنے کی سہولت میسر رہے اور لوگ رہنمائی حاصل کرکےحج اور دیگر دینی امور کو صحیح طریقے سے ادا کرسکیں۔
تاریخِ وصال: شیخ عبد اللہ بن ابو الخیر مرداد رحمۃ اللہ علیہما کا وصال 1343 ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ